اہم ترینگلگت بلتستان
ایف سی این اے کے زیر اہتمام اسپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد
گلگت(وطین نیوز) ایف سی این اے کے زیر اہتمام اسپیشل ایجوکیشن کے تعاون سے اسپیشل ایجوکشن ڈپارٹمنٹ کے ہال میں اسپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے منعقدہ ٹریننگ میں پی ایچ ڈی سکالر محمد ہادی نے کہا کہ اساتذہ کرام کو خصوصی تعلہم۔کے حوالے سے عبور حاصل ہونا چاہئےکہ خصوصی بچوں کو پڑھانے کے ٹیکنک مختلف ہے قوت سماعت سے محروم بچوں کو اشاروں سے اور قوت بصارت سےمحروم بچوں کو بریل کے زریعے پڑھایا جاتا ہے
انھوں نے تفصیل سے لیکچر دیا اس موقع پر کوارڈینٹر ڈاکٹر محمد انور نگری نے کہا اس ٹریننگ کا مقصد اساتذہ کرام کو بہتر انداز میں اور جدید طریقے سے خصوصی بچوں کو پڑھانے کا ٹیکنک دینا ہے اس موقع پر سکردو سے آئے ہوئے شرکاء اشرف بلتی اور دیگر نے ٹریننگ کو بہت مفید قرار دیا اور کہا وقتا فوقتا اس طرح کا ٹریننگ ہونا چاہئے انھوں نے کمانڈر ایف سی این اے کا شکریہ ادا کیا کہ اس طرح کا مواقع فرہم کیا۔