اہم ترینگلگت بلتستان

بجلی منصوبوں کی تکمیل تاخیر پرآفیسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی کی جائے، وزیر اعلیٰ

گلگت(وطین نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پاور سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاورمنصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے محکمے کی جانب سے دیئے جانے والے ٹائم لائز میں سے جن منصوبوں کے ٹائم لائن پر مکمل نہیں ہوئے ہیں نئے ٹائم لائن پر ہر صورت مکمل کریں۔

مزید تاخیر کی صورت میں متعلقہ آفیسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ محکمے میں سزاء اور جزاء کا سخت نظام پر عمل کرے۔ محکمے کی جانب سے ٹائم لائز پر من و عن عملدرآمد نہ کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ نئے ٹائم لائز میں مزید تاخیر نہیں ہونا چاہئے۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے۔ حکومت محکمہ برقیات کے منصوبوں کی بغیر تاخیر کے تکمیل اور اضافی بجلی سسٹم میں شامل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ زیر تعمیر تمام منصوبوں کے ٹائم لائز تحریری طور پر وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔ نلتر 16 میگاواٹ کے حوالے سے بھی محکمہ ٹائم لائن کا تعین کرے۔

گلگت شہر میں عوام بجلی کی عدم دستیابی کی شکایت کررہے ہیں۔ محکمہ ہر ممکن یقینی بنائے کہ غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے اجتناب کرے۔ محکمہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے اور بجلی کے بلوں کے حصول کیلئے جامع حکمت عملی بنائے۔ موسم سرما کے حوالے سے پلان بھی تیار کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button