اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے 40سکولوں کو جدید ترین سمارٹ سکولوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(وطین نیوز) ایک تاریخی پیشرفت میں، وفاقی حکومت اور یونیسکو کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 80 سکولوں کو جدید ترین سمارٹ اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان میں 40 اسکول اور آزاد جموں و کشمیر میں 40 اسکولوں کو اسمارٹ اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا۔سکولوں کے فرنیچر کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے آلات سے لیس کیا جائے گا۔وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے عملے کو جامع تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا اور جی بی اور اے جے کے کے طلباء کو معیاری تعلیم تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہے۔ ٹیکنالوجی اور جدید سیکھنے کے طریقوں کو یکجا کرکے، ہم ان خطوں میں تعلیمی منظر نامے کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہم اس منصوبے میں یونیسکو کی گرانقدر مدد کے شکر گزار ہیں، جس سے نہ صرف تعلیمی انفراسٹرکچر بہتر ہوگا بلکہ صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا اور ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ ملے گا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی اقدام گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم کو جدید بنانے کی ہماری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

ہم اپنے نوجوانوں کو 21ویں صدی میں کامیابی کے لیے ضروری مہارتوں اور علم سے لیس کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button