حکومت سے علیحدہ ہونے کی باتیں پارٹی منشور اور پالیسی کے مفاد میں نہیں،انجینئر محمد اسماعیل
اسلام آباد(وطین نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر انجینئر محمد اسماعیل نے وطین سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے علیحدگی کا مرحلہ ہی نہیں آئیگا اس سے پہلے ہی چیزیں درست ہونگی مرکز میں ابھی اتحادی حکومت بن رہی ہے اور ایسے میں گلگت بلتستان کے اندر ہماری پارٹی کے منشور حق حاکمیت اور ملکیت کی تکمیل کا وقت قریب آگیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلی بھی سنجیدہ ہیں ایسے میں ہم حکومت سے علیحدہ ہونے کی باتیں پارٹی منشور اور پالیسی کے مفاد میں نہیں ہے
اس سے پہلے کی تمام معاملات افہام و تفہیم سے دوست ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے دوران اگر امجد صاحب نے کوئی چارٹر آف ڈیماند رکھا ہے تو اس پر ہر صورت عملدر آمد ہونا چاہئیے ہماری پارٹی کارکنوں کے تحفظات کو دور ہونا چاہئیے اور یہ معاملات ٹیبل ٹاک اور مل بیٹھ کر حل کئے جاتے ہیں اور ہم اس حوالے سے بھر پور کوشش کریں گے کہ پارٹی کے تحفظات کو دور کیا جاسکے
انجینئر اسماعیل نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ کی پریس کانفرنس بارے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی التبہ امجد صاحب ہمارے بڑے ہیں ان کے تحفظات کو دور کیا جائیگا اس مقصد کے لئے وزیراعلی نے اجلاس بلایا ہے جہاں پر ان معاملات کو زیر غور لایا جائیگا۔