اہم ترینگلگت بلتستان

ریسٹ و گیسٹ ہاؤسز لیز پر دئے گئے، گلگت بلتستان کو آمدن حاصل ہوگی، پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے،ایمان شاہ،فیض اللہ

گلگت (نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی ایمان شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے گلگت بلتستان میں لیز پردی جانے والے سرکاری ریسٹ ہاوسس کے خلاف پروپگنڈہ کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہیان کا کہنا تھا صوبائی حکومت عوام کو اعتماد میں لے کرموثر پالیسیاں بنارہی ہیں جو نہ صرف عوامی زمینوں کومحفوظ رکھتی ہیں بلکہ پائیدار سیاحتی طریقوں اور مقامی کمیونٹی کی ترقی کو بھی فروغ دیتی ہیں۔گلگت بلتستان میں مختلف ریسٹ ہاؤسزاورمحکمہ جنگلات کی نرسریوں کوایک معاہدہ تحت گرین ٹوریزم پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو لیز پردی گئی ہیں ان سے جوبھی رینیو آئے گا

اس ادارے کے ذریعے حاصل آمدنی کا 35 فیصد حصہ گلگت بلتستان حکومت کو جائے گا جو کہ 20فیصد سالانہ زمین اور عمارات کے کرایہ کے علاوہ ہے۔

مزید برآں ایک ٹورازم مینیجمینٹ فنڈ بھی قائم کیا جائیگا جس میں ادارہ کل منافع کا 20 فیصد فنڈ منتقل کرے گا۔ اس فنڈ کے استعمال کیلئے حکومت اور ادارے کے تین تین نمائندوں پر مشتمل ایک جوانٹ مینیجمینٹ بورڈ بنایا گیا ہے جو یہ رقم گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا اس طرح کے اقدامات پورے پاکستان میں اٹھائے گئے ہیں جس کا مقصد صرف کہ صرف سرکاری رینیو میں اضافہ ہے۔

ایمان شاہ کا کہنا تھا گرین ٹوریزم پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ساتھ سخت معائدے کے تحت ایک مدت تک لیز میں دیا جارہا ہے کرہے ہیں، جبکہ ایک مخصوص ٹولہ عوام کو اس حوالے سے گمراہ کرنے کی کوشش کرہا ہے یہ بات عوام و بخوبی جاتی ہے کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تتعمیر شدہ گیسٹ ہاوسس اور ریسٹ ہاوسس تھے اب حکومت کی کووشوں سے ان کو فعال بنایا جارہا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا یہ منصوبہ سابق چیف منسٹر خالد خورشید کے دور شروع کیا گیا تھا تاہم اس دور میں یہ ادھارا رہے گیا تھا صوبائی حکومت مزکورہ کمپنی کے ساتھ ملک کے دوسرے صوبوں سے اچھا مواہدہ کیا ہے جو عوام کو سرکار کے مفاد کے عین مطابق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ایمان شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ ایک پیج پر ہے ان کی مشاورت سے اس طرح کے اقدامات اٹھائیں گئے اور کے لیے عوامی نمائندہ کو آن بورڈ کیا گیاہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا تھا گرین ٹوریزم پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی سے معاہدے کو غلط رنگ دیا گیا جو صرف عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے یہ انیشٹیو وفاقی حکومت کا منصوبہ ہے اس کی بنیادی وجہ ملک اور خطے میں انوسمنٹ لانا ہے اس معاہدے کے تحت عوام کی زمینوں پر قبضہ کی افواہیں سراسرگمراہ کن ہیں گلگت بلتستان میں جوریسٹ ہاوسس ہیں ان کو سخت شرائط کے ساتھ لیز پر دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا صوبائی حکومت عوام کی بہتری کے صوالے سے سیر وسیاحت کی اہمیت اس کے فوائد اور اسے درپیش چیلنجوں سے بخوبی واقف ہے اس کے عوام، معیشت اور ماحولیات پر پڑنے والے کثیر جہتی اثرات کو عوام کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائیگا۔ فراق کا کہنا تھا مسلہ یہ کہ جوسرکاری کا سورس تھا اس کو اوٹ سورس کیا جارہا ہے تمام گیسٹ ہاوس سرکار کی کی ملکیت ہیں عوام کی زمین کے ساتھ کوئی ایشو نہیں ہے۔

تمام انوسٹرزبعشمول تمام شرائط کے ساتھ ان منصوبوں میں شریک ہوسکتے ہیں۔سرمایہ کاری بورڈ کے زمہ دار شامل ہیں جبکہ فوج صرف سہولت فراہم کرنے کی حد تک اطمینان و اعتماد سازی کا کردار ادا کرے گی،

اس ادارے کے ذریعے مختلف سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے آمدن کا ایک تہائی حصہ صوبائی حکومت کے خزانے میں جائے گا جبکہ ایک تہائی حصے سے کم سرمایہ کاروں کو جائے گا اور ایک تہاء حصہ سیاحت کے فروغ کیلئے بزریعہ جوائنٹ مینجمنٹ بورڈ استعمال میں لایا جائیگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سرمایہ کاری سے مقامی نوجوانوں کو اور خاص طور پر ملحقہ کمیونٹیز کو، جن کیلئے کوٹہ مخصوص کر دیا گیا ہے، روزگار کے وسیع مواقع میسر آئینگے۔انہوں نے کہا وزیراوعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق کام کرہی ہے عوام کی فلاح وبہبود پر بھرپور توجہ دی رہی مخالفین کے پروپگنڈوں سے کو ئی فرق نہیں پڑیگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button