سکردو، کواردو میں خواتین کیلئے دستکاری سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا
سکردو (وطین نیوز) شائنینگ لائٹس پاکستان کے زیر اہتمام منتظر آباد کواردو میں خواتین کے لیے ایک دستکاری سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔اس سنٹر میں شائنینگ لائٹس کی جانب سے 25 مشینوں کے ساتھ تمام لوازمات دئے گئے ہیں اور منتظر آباد کمیونٹی ہال کو بھی رینی ویٹ کر دیا گیا ہے۔
افتتاح امام جمعہ والجماعت شیخ اسماعیل نجفی نے کی جبکہ شائنینگ لائٹس کے ڈائریکٹر حامد علی اور ان ٹیم اس افتتاحی تقریب کے لیے خصوصی طور پر گلگت سے تشریف لائے تھے اس موقع پہ شائنیگ لائٹس کے سکردو میں کوارڈنیٹر سجاد مسیح بھی ان کے ہمراہ تھے۔
منتظر آباد المنتظر ہال میں منعقد اس تقریب میں منتطر آباد کے عمائدین نے بھی شرکت کی پہلے فیز میں 25خواتین کو داخلہ دیا گیا ہے اور یہ سیشن ایک سال تک چلے گا اس میں خواتین کو بنیادی سلائی کڑائی اور فیشن ڈیزائنیگ کا کورس کرایا جائے گا۔
بعدازاں حامد اور ان کی ٹیم نے منتظر آباد اسکول کا بھی دورہ کیا محمد علی وزیر،حاجی شیر علی،ضامن علی نے مہمانوں کو اپنے مسائل پہ تفصیلی بریفینگ دی حامد نے اپنی پوری کوشش کی یقین دھانی کرائی ہے کواردو میں موجود تعلیمی مسائل اور زراعت کے مسائل کے لیے ارباب اختیار سے بات کرنے اور ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔