تاجر تنظیموں کے مطالبات جائز، کسٹم حکام ہوش کے ناخن لیں، حفیظ الرحمنٰ
اسلام آباد(وطین نیوز)سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ٹریڈرز کور کمیٹی گلگت بلتستان کے ممبران کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہیکہ تمام تاجر تنظیموں کے مطالبات جائز ہیں ہم ان تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں
تمام تاجر سراپا احتجاج ہیں کسٹمز کے زمہ داران اس معاملے کو سلجھانے کی کوشش کریں تاجر تنظیموں سے فوری بات چیت کی جائے ان تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائے
ایک ماہ قبل چیمبر کے زمہ داران امپورٹ ایکسپورٹ کے تاجروں کے زمہ داران کو لے کر میں خود اسلام آباد میں چئیرمین ایف بی آر ممبر کسٹمز اور دیگر زمہ داران سے تفصیلی ملاقاتیں کیں سوست پورٹ میں کسٹمز کے ٹکیس کے حوالے سے قابل عمل تجاویز دیں اور ان تجاویز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جن خدشات کا اظہار کیا تھا صورتحال اسی طرف گامزن ہے۔
بدقسمتی سے کسٹمز کے آفیسران کی عدم دلچسپی یا معاملے کی حساسیت کو نہ سمجھنے کے باعث حالات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں زمہ داری کسٹمز کے زمہ داران پر آتی ہے لہزا زمہ داران ہوش کے ناخن لیں اور گلگت بلتستان کے تاجروں کے ساتھ بیٹھیں اور مسلئے کا حل نکالیں۔