اہم ترینگلگت بلتستان

سکردو، خفیہ اطلاع پر محکمہ معدنیات کا چھاپہ،کروڑوں مالیت کا70ٹن ابرک برآمد

سکردو(وطین نیوز) ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز بلتستان ریجن امجد حسین اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی مدد سے سکردو شہر میں معدنیات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف چھاپہ مارا چھاپے کے دوران تقریباً 70 ٹن ابرک معدنیات برآمد کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے پولیس کی مدد سے برآمد شدہ ابرک کو اپنی تحویل میں لے لیااور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مائننگ والوں کے ساتھ سختی سے نمٹایا جائے گا کسی کو بھی غیر قانونی طریقے سے مائننگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ منرل قانونی طریقے سے لیز لیکر کا کرنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگی۔گلگت بلتستان میں موجود معدنیات کی تحفظ محکمہ ہذا کی زمہ داری ہے اور یہ زمہ داری ہم احسن طریقے سے نبھائے گا۔

انھوں سختی سے کہا کہ غیر قانونی مائنگ اور ٹرانسپوٹیشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔غیر قانونی مائنگ اور ٹرانسپوٹیشن کرنے والوں کی خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button