سکریٹریزگورننس، سروس ڈیلیوری مزیدبہتر بنائیں، چیف سیکریٹری
گلگت (وطین نیوز)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت صوبائی سیکریٹریز اجلاس کا انعقاد چیف سیکریٹری سیکریٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں سابقہ سیکرٹریز کمیٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر محکمانہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور چیف سیکریٹری نے تمام سیکریٹریز کو انتظامی فیصلوں پر عملدر آمد مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کر دئیے۔
اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کے جائزے کے علاوہ زیر التوا پروموشن اور پینشن کیسز، غیر مجازآفیسروں سے گاڑیوں کی بازیافت، نئی آسامیوں کی تخلیق اور اپ گریڈیشن، زیر التوا عدالتی اور تادیبی کیسیز، سرکاری دفاتر کی منتقلی، سرکاری اداروں کے اثاثہ جات کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے سمیت بائیو میٹرک حاضری کیلئے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر تمام انتظامی سیکریٹریز کو گورننس اور سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے، کارکردگی اور جوابدہی کیلئے سرکاری اداروں کو ڈیجیٹلائز کرنے اور حکومتی پالیسیوں پر عملدر آمد تیز کرنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے پر بھی زور دیا۔