سکردو(پ۔ر) پاکستان کے 77 واں یوم آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل سکردو می ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی وائس آف نیشن ویلفئیر ٹرسٹ کراچی کے چیئرمین جناب فراست شاہ تھے۔
اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میی جیل ہذا کے چاق و چوبن دستے نے پرچم سلامی دی۔بعدازاں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سکردو وزیر زائر حیدر نے معزز مہمانوں کو جیل آمد پر خوش آمدید کہا۔
اس موقعے پر معزز مہمانوں نے جیل ہذا کا تفصیلی دورہ کیا اور جیل ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی سٹاف اور اسیرن میی مٹھائی تقسیم کی،