اہم ترینگلگت بلتستان

بسین پولیس کی کامیاب کارروائی،ٹرانسفارمرکوائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

گلگت (نمائندہ خصوصی) تھانہ بسین پولیس نے نواحی علاقوں میں ٹرانسفارمر سے قیمتی اوزار چوری کرنے میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر بے نقاب کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق آیس ایچ او تھانہ بسین نزول الرحمن کی نگرانی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظہیر عباس وعملے کامیاب کاروائی ٹرانسفارمرکوائل چوری کرنے والا گروہ کا ایک رکن کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بسین کھاری سے ٹرانسفارمر چوری کی درخواست پر مقدمہ علت نمبر 37/024 بجرائم 380،457 ت پ قائم ہوکر ملزمان کی تلاش جاری تھی۔اسی دوران مسمی تاج محمد ولد رحمت علی سکنہ پٹھان محلہ امپھری گلگت کو مشتبہ گرفتار کر کے تحقیقات کرنے پر ملزم تاج محمد نے اقرارِ جُرم کرنے پر مال مسروقہ ٹرانسفارمر کوائل مالیتی تین لاکھ (300000) برآمد کیا گیا۔

عوامی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ بسین و عملے کی چوروں کے خلافِ جاری کریک ڈاون پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرایا۔آیس ایس پی گلگت محمد ایاز صاحب،آیس ڈی پی او سٹی سرکل گلگت سید مرتضیٰ حسین شاہ صاحب نے عملے بسین کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button