اہم ترینگلگت بلتستان
غذر ، نوسربازوں نے پیسے ڈبل کرنے کا لالچ دیکر نوجوانوں سے 4 کروڑ روپے لوٹ لئے

غذر (بیورو رپورٹ)اشکومن پراپر نوسربازوں نے carre four نامی آن لائن ایپ سائیڈ کے زریعے تقریباً 3500 نوجوانوں کا رقم 4 دنوں میں ڈبل ہونے کا جھانسہ دیکر 4 کروڈ سے زائد کی رقم لوٹ لیا اور جمع شدہ رقم کے کچھ روز بعد ہی آن لائن ایپ کو بند کردیا گیا ہے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوسربازوں کا تعلق بھی اشکومن سے بتایا جاتا ہے مرکزی نوسرباز بیرون مُلک میں موجود ہے وہ اپنے علاقے میں موجود دو ایجنٹوں کے زریعے سب کرتا ہے اشکومن پراپر مومن آباد سے تعلق رکھنے والے ان تینوں نے ابتدائی طور پر یہاں کے نوجوانوں کو اس Economic crime کی جانب راغب کرانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے
ان تینوں نے ہی پہلی بار نوجوانوں کو بہلا پھسلا کے اس کے لیے آئی ڈی بنانا سکھایا اور باقاعدہ ایک لنک شیر کیا اس کے بعد اس علاقے کے انتہائی غریب طبقے کے نوجوانوں نے چار روز میں لاکھ پتی ہونے کی لالچ میں اپنی جامہ پونجی لگائی جوکہ کل ملا کے ڈھائی کروڈ سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے
3500 سے زائد نوجوانوں کو Economic crime کے زریعے لوٹنے والے مرکزی کردار ان تینوں نوسربازوں کے اکاؤنٹ میں اب بھی کروڈوں روپے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے دوسری جانب نقدی کی صورت میں بھی ان کے پاس اچھی خاصی رقم موجود ہونے کا اطلاعات بھی ہیں
دوسری جانب لوٹے جانے والے نوجوانوں نے ان نوسربازوں کے خلاف بہت جلد کوئی احتجاج کی تیاری بھی کرنے کی کوشش میں ہیں