اہم ترینگلگت بلتستان
گلگت نیو ائیر پورٹ کیس، سلطان آباد اور جگلوٹ میں سے کسی ایک جگہ کا تعین کیا جائے، سپریم اپیلیٹ کورٹ
گلگت (وطین نیوز)سپریم اپیلٹ کورٹ میں زیر سماعت نئے ہوائی اڈے کی تعمیر کے حوالے سے جاری کیس میں سول ایوی ایشن کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔
رپورٹ میں تکنیکی جائزے کے بعد دینور سلطان آباد اور جگلوٹ کو ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے موزوں قرار دے کر 27 مارچ 2024 کو ٹینڈر طلب کیا گیا تھا
تاہم اس بات کا تعین نہیں کیا گیا تھا کہ مذکورہ دونوں جگہوں میں سے کس جگہ پر پر ہوائی اڈہ تعمیر کیا جائے گا جس پر معزز عدالت نے نے رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ کسی ایک جگہ کا تعین کیا جائے جہاں پر ہر قسم کے جہاز آسانی سے اتر سکے۔
معزز عدالت نے اس ضمن میں منیجر ائیر پورٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ از سر نو روپورٹ کے ساتھ اگلی پیشی میں حاضر ہوجائیں۔