اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے ایک موثر علماء بورڈ تشکیل دیا جائے،اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد (وطین نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے خط کے جواب میں حکومت کو تجویز دی کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے ایک موثر علمائبورڈ تشکیل دیا جائے، جو مستقلاً کام جاری رکھے اور علاقے میں ہم آہنگی اور روداری کو فروغ دے۔

منگل کو اسلامی نظریاتی کونسل کا236 واں اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز سمیت ان 12 ممبران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جن کی مدت رکنیت 18/اپریل 2024کو مکمل ہو رہی ہے۔ ان ممبران میں ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر ابو الحسن محمد شاہ، صاحب زادہ محمد حسان حسیب الرحمن، مولانا محمد حامد الحق حقانی، مولانا محمد حسین اکبر، مولانا ضیائاللہ شاہ بخاری، پیر زادہ جنید امین، حافظ محمد طاہر اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ شامل ہیں۔

کونسل نے اپنے اجلاس میں قادیانیوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا جائزہ بھی لیا۔ یہ فیصلہ ریویو پٹیشن کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کو رائے کے لئے ارسال کیا گیا تھا،کونسل نے فیصلے کی ان شقوں کی نشان دہی کی، جن سے ابہامات پیدا ہوئے۔ کونسل نے فیصلے کو جامع بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں، جو سپریم کورٹ کو پیش کی جائیں گی۔

کونسل نے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے خط کے جواب میں حکومت کو تجویز دی کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے ایک موثر علمائبورڈ تشکیل دیا جائے، جو مستقلاً کام جاری رکھے اور علاقے میں ہم آہنگی اور روداری کو فروغ دے کیونکہ گلگت بلتستان حساس علاقہ ہے اور سی پیک کا روٹ ہے، اس وجہ سے اس علاقے کا امن و امان ہماری معیشت کی بہتری کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

کونسل نے تاجروں سے اپیل کی کہ رمضان شریف کے مقدس مہینے میں اسلامی روایت یعنی انفاق کو عام کریں، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button