شگر،28 سکولوں کے 60 اساتذہ نے ایم ایس، ڈیجیٹل سکلز، سکریچ اور پائتھون کی تربیت مکمل کر لی
شگر (وطین نیوز)ضلع شگر میں محکمہ تعلیم ضلع شگر کی جانب سے جاری آٹھ روزہ تربیت اساتذہ کا پروگرام آج اختتام پذیر ہوا۔ تربیت اساتذہ کے اس پروگرام میں ضلع شگر کے 28 سکولوں کے 60 کے قریب اساتذہ کو ایک ایم ایس، ڈیجیٹل سکلز، سکریچ اور پائتھون کی تربیت دی گئی۔
آٹھ روزہ اس ٹریننگ کا بنیادی مقصد کمپیوٹر سے آگاہ اساتذہ کو دور جدید کے تعلیمی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ اپنے سکولوں کو عصر حاضر کے تعلیمی تقاضوں اور ضروریات سے ہم آہنگ کر سکیں۔ اس ضمن میں اس پروگرام سے تربیت یافتہ اساتذہ اپنے اپنے سکولوں میں موجود اساتذہ کی تربیت کریں گے اور ایل ایم ایس کے موثر استعمال کو یقینی بنائیں گے۔
اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے فاروق احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع شگر نے ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس پروگرام کی سکولوں میں ترویج کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے اور ایک خصوصی سپورٹ ٹیم بھی تشکیل دیا جائے گا جو سکولوں میں جا کر اساتذہ کو مدد اور رہنمائی فراہم کریں گے۔ ولی اللہ فلاحی ڈپٹی کمشنر شگر نے تربیت اساتذہ کے اس پروگرام کو گیم کو ضلع شگر کے تعلیمی حلقے میں ایک گیم چینجر قرار دیتے ہوئے ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے فراہم کیے گیے 20 اساتذہ کی خدمات کو آگے بھی جاری رکھیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی راجہ محمد اعظم خان رکن جی بی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت نے تربیت اساتذہ کے اس پروگرام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اساتذہ کو ٹیکنالوجی سے بھر پور فائدہ اٹھانے زور دیا اور اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ ہم سب مل کو کر شگر کی تعلیمی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ تبھی ہم دیگر اضلاع کے ساتھ تعلیمی میدان میں برابری کر سکتے ہیں۔
انہوں نے سکولوں کے لیے سائنس لیبارٹری، واش رومز، باونڈری وال کے پراجیکٹس بھی آنے والے سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بچوں کے لیے ایک بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکتے۔ تقریب کے اختتام پر زیر تربیت اساتذہ میں اسناد بھی تقسیم کیے گئے