اہم ترینگلگت بلتستان

رمضان سے پہلے بجلی4 گھنٹے ملتی تھی اب دو گھنٹے مل رہی ہے، فتح اللہ

گلگت(سٹاف رپورٹر) سپیشل ٹرانسفارمر سے کنکشن کاٹ دئیے گئے حکومت نے 11 کروڑ روپے بھی جاری کئے تھرمل جنریٹر چلائے جا رہے ہیں آخر بجلی جاتی کہاں ہے رمضان سے پہلے بجلی4 گھنٹے ملتی تھی اب دو گھنٹے مل رہی ہے میرے لئے مشکل نہیں ہے کہ عوام کو لیکر سڑکوں پہ نکلوں عوام سڑکوں پہ نکلنے کیلئے بے چین بیٹھے ہیں۔ اشرافیہ کو ا بھی بجلی سپیشل بجلی فراہم کی جا رہی ہے عوام کو اندھیرے میں رکھاجا رہاہے

فتح اللہ خان نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہریوں کی برابری کی بنیاد پت بجلی فراہم کرنے اور 3 سے 8 میگاواٹ بجلی کی بچت کا دعوی کیا گیا تھا سپیشل ٹرانسفارمرز کنکشن ختم کردئیے گئے حکومت نے مزید بجلی کی بہتری کیلئے 25کروڑ کی منظوری دی ہے جس میں سے 11کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں تھرل جنریٹر بھی چلا? جا رہے ہیں اسکے باوجود بجلی کی فراہمی کے اوقات میں کمی آرہی ہے رمضان سے پہلے سپیشل۔ٹرانسفارمرز ہٹانے سے پہلے 25 کروڑ جاری کرنے سے پہلے تھرل جنریٹر چلانے سے 4 گھنٹے بجلی تھی اب سپیشل کنکشن ختم، 11 کروڈ جاری کرنے اور تھرمل جنریٹر چلانے کے بعد بجلی صرف 2 گھنٹے دی جارہی ہے کبھی سحری کھانے کے بعد اور افطاری کے بعد بجلی آتی ہے کبھی پہلے سحری اور افطار کے اوقات میں بھی عوام کو بجلی نہیں دی جا رہی ہے آخر یہ ساری بجلی کس راستے سے کہاں جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سپیشل ٹرانسفارمرز سے مکمل کنکشنز کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا تو اس پر عملدر آمد کیوں نہیں ہو رہاہے ہمارے متعدد ممبران اسمبلی اور اشرافیہ کو آج بھی سپیشل بجلی کی سہولت حاصل ہے جو کہ عوام کے ساتھ نا انصافی ہے جنہوں نے ڈرایا دھمکایا اور طاقت دکھائی انکے سپیشل کنکشن نہیں کاٹے گئے ہیں اشرافیہ کے ساتھ نہیں چھیڑا جا رہاہے غریب عوام کو تنگ کیا جارہاہے انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات کے وزیر و سیگر ذمہ داروں کو اس معاملے کا فسری نوٹس لینا ہوگا کہ بجلی فراہمی کے اوقات میں اضافہ کے بجا? کمی کیوں لائی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ میں چیلنج سے کہتاہوں بجلی کج لوڈ شیڈنگ کا ممکن نہیں ہے جس دن ایسا ممکن ہوا میں اسمبلی چھوڑ دونگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button