فلم فیسٹول، آئی یو شعبہ ابلاغیات کی طالبہ سپنا ضمیر کی فلم کی تیسری پوزیشن
گلگت(وطین نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے زیر اہتمام گرین بیلف نیشنل فلم فیسٹیول میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ میڈیا اینڈ
کمیونیکیشن سٹیڈیز کی طالبہ سپنا ضمیر کی فلم ”عزم کوہان” نے 103 فلموں میں سے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پی ٹی وی نے مختصر دورانیے کی فلمزاور ڈاکومنٹریزکے مقابلے کا اہتمام کیاتھا۔جس میں
پورے ملک کے فلم و ڈاکومنٹریز بنانے والے افراد نے شرکت کی تھی۔اس مقابلے میں جامعہ قراقرم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔
اس اعلی شان کارکردگی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور اسٹاف نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے سپنا
ضمیر اور ان کی ٹیم کی شاندار کارنامہ کو فلم سازی کے شعبے میں جامعہ قراقرم کے طلباء اور اساتذہ کی لگن اور صلاحیتوں کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ کامیابی نہ صرف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے بلکہ پورے گلگت بلتستان کے باعث فخر ہے