پولیس کو امن و امان اورمستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کرینگے، آئی جی پی

گلگت (وطین نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں منعقد سپیشلائزڈ ٹریننگ سیشن کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امن عامہ کے تقاضوں کے عین مطابق گلگت بلتستان پولیس کے استعداد کار کو بہتر بنانے کیلئے مربوط پالیسی کے تحت نتیجہ خیر اقدامات زیر کار لائے جارہے ہیں۔
پولیس کو امن و امان اور مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے درکار تمام اہم پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کردیں گے۔اس موقع پر IGP گلگت بلتستان پولیس نے CTD سمیت گلگت بلتستان پولیس کی مجموعی استعداد کار کو پائیدار اور مضبوط بنانے کی راہ میں عملی تعاون کے بھرپور مظاہرے پر پنجاب پولیس اور
CTD پنجاب کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔IGP گلگت بلتستان نے ٹریننگ کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ماہرین کے تجربات اور عملی استعداد کار سے بھرپور استفادے کو یقینی بنائیں۔