اہم ترینگلگت بلتستان

قراقرم انٹرنیشنل یو نیو رسٹی غذر کیمپس میں منعقدہ دو روزہ یو تھ انٹریکٹیو سیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

غذر(وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یو نیو رسٹی غذر کیمپس میں منعقدہ دو روزہ یو تھ انٹریکٹیو سیشن اختتام پذیر ہوگیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق سیشن منعقد کرنے کا مقصد پاک فوج کی گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں میں نوجوان کے بھرپور کردار اور ملک و علاقے کے حوالے سے درپیش چینلز اور ان کے حل میں ان کے فعال کردار کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

دو روزہ سیشن میں گلگت بلتستان کی جغرافیائی اہمیت،سیاسی اہمیت اور جی بی میں پائے جانے والے مختلف قسم کے پھلوں کی پیداوار، ٹروٹ مچھلی کی مقامی اور قومی مارکیٹ تک رسائی اور انٹر پینورشپ کے زریعے روزگار کے مواقع پیدا کرکے خو د انحصاری اور دیگر وسائل کے بارے میں تفصیلی بات بھی کی گئی۔

ڈاکٹر غذر کیمپس ڈاکٹر شہاب الدین نے سیشن میں اپنے خطاب میں مثبت تعمیری سوچ کو فروغ دینے اور کسی بھی علاقے کی ترقی میں تعلیمی اداروں کے اہمیت کے حوالے سے بات کی۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرتے ہوئے اس پلیٹ فارم کو علاقے کی ترقی کے لئے استعمال کرے بجائے کہ منفی پروپیگنڈیسے علاقائی اور قومی ایشوز پر لوگوں کو تقسیم کیا جائے۔

ڈائریکٹر غذر کیمپس نے علاقے سے بیروزگاری کے خاتمے کے حوالے قراقرم یونیورسٹی کے انٹر پینورشپ پروگرامز کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلات بتائی۔دور روزہ سیشن کے آخر میں کالجز اور غذر کیمپس کی ٹیم کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ بھی ہوا۔واضح رہے کہ غذر کیمپس میں منعقدہ دو روزہ سیشن کا انعقاد پا ک فوج کی جا نب سے کیاگیاتھا۔جس کی قیادت ایف۔سی۔این۔اے لیفٹیننٹ کرنل اسد اور ان کی ٹیم کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button