اہم ترینگلگت بلتستان

بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرز کی رجسٹریشن، شگر میں 8ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے

شگر (عمران شگری)ڈپٹی کمشنر آفس شگر میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد اور ایکٹرول رولز کے تحت ووٹرز کی رجسٹریشن،اندارج کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں صوبائی الیکشن کمشنر عابد رضا نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر رکن اسمبلی راجہ محمد اعظم خان،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شگر حاجی فدا علی،سابق ممبران، چیئرمین یونین کونسلز شگر،نمبرداران،میڈیا پرسنز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد نے شرکا کو بتایا الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ووٹرز کے گھر گھر ورفکیشن کے عمل کے لئے67 ٹیچر کو تعینات کیا،دوسرے مرحلے میں شگر میں 8 ڈسپلے سنٹر بنائے گئے جہاں ووٹرز کی معلومات کی انددارج،اخراج اور درستگی کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ تیسرے مرحلے میں فارم 15 16 17 کے تحت ووٹرز کے نام مختلف سنٹرز میں اندارج اور منتقلی کا عمل مکمل گیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر عابد رضا نے کہا چونکہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد اسی سال متوقع ہے لہذا آج ضلع شگر میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ نشت کا مقصد یہ ہے کہ الیکٹورل رولز کے تحت حتمی ووٹرز کی فہرست مرتب کی گئی ہے،الیکشن کمیشن کا ادارہ چاہتا ہے ایک بار پھر ووٹرز کو موقع دیا جائے جسمیں ووٹرز اپنی مرضی کے مطابق متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر اپنا نام اندراج کر سکتے ہیں،اس سلسلے میں عوام کی سہولت کے لئے ایک ایس۔ایم۔ایس سروس بھی شروع کی گئی ہے جس کے تحت عوام اپنا شناختی نمبر بھیج کر اپنے ووٹ سنٹر کی معلومات لے سکتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پیغام دیا علما کرام،مسجد امام اپنی مسجدوں اور عبادت گاہوں سے عوام تک یہ پیغام پہنچا دے بلدیاتی الیکشن کے ذریعے اختیارت نچلی سطح پر منتقلی کے لئے الیکشن کی تیاری کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں اور ووٹرز کے نام کا اندراج و اخراج کی معلومات کے لئے رجسٹریشن آفس جائے جہاں تین اے۔آر۔اوز ووٹرز کی رہنمائی کریں گے۔

اس موقع پر نمبرداران اور سابق ممبران نے شگر کے بالائی علاقوں میں ممبرز یونین کونسلز کی تعداد، ڈسپلیسنٹرز بڑھانے اور یونین کونسلز میں اضافہ کا بھی مطالبہ کیا۔ڈپٹی کمشنر شگر ولی للہ فلاحی نے بھی اپنے پیغام میں کہا بطور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہم نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے سلسے میں مختلف عمل سے گزار کر حتمی فہرست مرتب کر رہے ہیں اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈر کا تعاون درکار ہو گا۔رکن اسمبلی راجہ اعظم خان نے اس موقع پر کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد سے علاقے کی ترقی مشروط ہے اور اختیارت کی نچلی سطح پر منتقلی آسان ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button