اہم ترینگلگت بلتستان
گلگت پڑی کے مقام نیٹکو کی گاڑی سے عمارتی لکڑی برآمد، ڈرائیور گرفتار
گلگت (وطین نیوز) راولپنڈی سے گلگت آنیوالے ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) کی بس سے عمارتی لکڑی برآمد، ڈرائیور گرفتار، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز راولپنڈی سے گلگت آنیوالی ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) کی بس نمبر GLTA-5834سے پڑی کے مقام پر بھاری مقدار میں عمارتی لکڑی برآمد ہونے پر محکمہ جنگلات کے حکام نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے،
ذرائع کے مطابق لکڑی برآمد ہونے کے بعد بس کو روکنے اور ڈرائیور کی گرفتاری پر بس میں سوار مسافروں نے شاہراہ قراقرم پر احتجاج بھی کیا، مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں گلگت پہنچنے کیلئے متبادل بس فراہم کی جائے،محکمہ جنگلات کے عملے نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔