اہم ترینگلگت بلتستان

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے،ڈپٹی کمشنراستور

استور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا ہے کہ استور کشونت میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ضلع کے مختلف علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر سرکاری افسران و اہلکار ڈیوٹی اسٹیشنوں پر اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق سیلاب سے زمینوں اور کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے،حکومت، انتظامیہ اور تمام ادارے اس آفت سے نمٹنے، امداد اور ریلیف فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہیں، سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، شاہراؤں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے تمام متعلقہ ادارے شب و روز کوشاں ہیں تاکہ انفراسٹرکچر کی بحالی سے نہ صرف امدادی اور ریلیف سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکے بلکہ لوگوں کو آمد ورفت میں درپیش مسائل کا ازالہ بھی کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی ہر طرح مدد اور ریلیف فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں دریں اثناء ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد کشونت استور ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی طرف سے خوراک و دیگر اشیاء اپنی نگرانی میں تقسیم کروایا، اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں کی رہائش کے لیے کشونت میں خیمہ بستی قائم کی گئی ہیں،

ڈپٹی کمشنر استور اور اسسٹنٹ کمشنر شونٹر کے تعاون سے سیلاب زدگان کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور انہیں مکمل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، سیلاب زدگان کے حوالے سے سوشل میڈیاپر بیانات بے بنیاد ہیں۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر کھومے میں حالیہ دنوں میں ایک رہائشی مکان بجلی کیشارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی موقع پر مکان کا جائزہ لیا اور مکان مالک کو محکمہ ڈیزاسٹر منجمنٹ استور کی طرف سے فوڈ پیک بھی دے دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button