اہم ترینگلگت بلتستان
ایف بی آر کا مزید تین چیک پوسٹیں قائم کرنیکا فیصلہ، تاجروں نے پھر سے احتجاج کا عندیہ دیدیا
گلگت (وطین نیوز) ایف بھی آر نے گلگت بلتستان کی حدود میں تین مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا،
ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تھور دیامر، بابوسر روڈ اور پھنڈر ویلی میں چیک پوسٹیں قائم کی جائینگی۔ دوسری جانب تاجر رہنماؤں نے ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے اس نوٹیفکیشن کو چیف کورٹ گلگت بلتستان کے احکامات کی توہین قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر سے تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا ہے۔
تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ اس بار دھرنا صرف ٹیکسز کی حد تک نہیں دیا جائے گا بلکہ اب پورے گلگت بلتستان کے حقوق کی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی زمہ داری ایف بی آر پر عائد ہوگی۔