اہم ترینگلگت بلتستان
واٹر چینلوں کی فوری مرمت کرکے پانی بحال کیا جائے، عمائدین نلتر
گلگت (وطین نیوز)نلتر پائین میں نلتر یوتھ اور فلاحی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بحث و مذاکرہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں نلتر کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف مسائل پر گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں عمائدین نے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے 3 واٹر چینلوں کو فوری طور پر پانی سہولت کے لئے بحال کیا جائے۔اجلاس میں مذکور ہوا کہ پچھلے 6 سالوں سے کوئی لوڈ شیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں تھااور اب یہ غیرمعمولی تناسب سے شروع ہوگئی ہے