اہم ترینگلگت بلتستان
نیٹکو کا جشن آزادی پاکستان کے موقع پر گلگت تا کراچی بس سروس کا آغاز
گلگت ( وطین نیوز )سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکو نے 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر گلگت سے کراچی کے لئے بس سروس شروع کر دی،نیٹکو میں سیٹ بکنگ ان لائن ہوگی، عوام کھر بیٹھے اپنے لئے سیٹ ریزرویشن کرواسکیں گے۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمت خالق کے علاوہ ایم ڈی نیٹکو عزیز احمد جمالی، سیکرٹری ضمیر عباس اور سیکرٹری رحمان شاہ بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر رحمت خالق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ہم اس بس سروس کا آغاز یوم آزادی کے موقع پر کر رہے ہیں،بس سروس سے مسافروں کے لئے بہترین سفری سہولیات دستیاب ہونگی۔