اہم ترینگلگت بلتستان

گلیشیئرز پگھلنے سے سیلابی صورتحال،کئی سڑکیں، سرکاری و نجی املاک بہہ گئیں

گلگت(سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان میں بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، رحیم آباد میں آنے والے خطرناک سیلاب نے کھڑی فصلیں درختوں اور املاک کو بہا لے گیا جبکہ جگلوٹ گورو نالے میں بھی خطرناک طغیانی نے تباہی مچادی گلوریا نائٹ ہوٹل بھی زد میں آگء اور شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ہنزہ کے بالائی علاقے میں پھسو میں شاہراہ قراقرم بھی دریائی کٹاو میں زد میں آنے کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بھی شدید متاثرہ ہوگیا ہے اس طرح ضلع استور کے علاقے مشکے میں گاوں میں بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث کھڑی فصلوں اور عوامی املاک کو شدید متاثر ہیں

گورنر گلگت بلتستان نے ضلعی آفیسران کے ہمراہ رحیم آباد کا دورہ بھی کیا اور سیلابی صورتحال کا جاِئزہ لیا دوسری طرف رحیم آباد اور جگلوٹ گورو میں سیلابی صورتحال کے باعث دریائے ہنزہ میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کی وجہ سے عوام شدید متاثر ہیں صوبائی حکومت نے نشیبی آبادیوں میں مقیم رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں تقریبا ایک ہفتے سے جاری ہیٹ ویو کے بعد گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کی وجہ سے پہاڑی علاقے سے گزرنے والی متعدد ندی نالوں میں طغیانی آرہی ہے، جس میں کئی سڑکیں اور سرکاری و نجی املاک بہہ گئیں۔ گلگت بلتستان میں شدید گرمی کی تازہ لہر کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث دریاں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پانی کی سطح بلند ہونے سے مختلف سڑکوں، لنک روڈز، پھسو گوجال میں شاہراہ قراقرم، ہوٹلوں اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممکنہ برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے بارے میں خبردار کیا ہے، جس سے نشیبی بستیوں کے لیے خطرہ ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مختلف اضلاع میں دریاؤں کی سطح بلند ہونے بارشوں اور گلیشیرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کے بچاؤ کے لئے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعمیرات، ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ بین الاضلاعی شاہراہوں کی اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور ریسکیو اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button