اہم ترینگلگت بلتستان

16میگاواٹ پاور منصوبے کی بر وقت تکمیل، صوبائی حکومت کا ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی پی کو مراسلہ

گلگت (وطین نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ہدایت پر پرنسپل سیکریٹری برائے وزیراعلی عثمان احمد نے ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی پی لیفٹینینٹ جنرل یوسف جمالی کو 16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نلتزکو جلد مکمل کیلئے خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گلت میں بجلی کی قلت کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات در پیش ہیں اور معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ گلگت کیلئے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے نلتر 16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ ایچ ایم سی کے تحت اس منصوبہ کے مقررہ مدت میں تکمیل ہونا تھا۔

بجلی کے اس اہم منصوبے میں تاخیر سے عوام کے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ 16 میگاواٹ کے اس اہم منصوبے کے ہیڈرمیں چینل، ای ایل ایم آلات کی تنصیب، ٹیلر لیس اور ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کے کام میں تیزی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تا کہ گلگت کیلئے بجلی کی فراہمی کا یہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار نہ ہوا۔

اس حوالے سے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے آپ کو گلگت دورے کی خصوصی دعوت دی ہے تا کہ آپ خود اس منصوبے کا معائنہ کرسکیں اور مزید تاخیر کے بغیر اس منصوبے کو موسم سرما سے قبل مکمل کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button