اہم ترینگلگت بلتستان
شگر، ناقص سروس پر زونگ ٹیلی کام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
شگر(نمائندہ خصوصی)بہترین سروس اور انٹرنیٹ فراہم کرے بصورت دیگر زونگ کمپنی اپنا ٹاور یہاں سے ہٹائے یونین کونسل داسو میں زونگ کمپنی کے ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ زونگ کمپنی کے ناقص پالیسیوں اور سروس کے خلاف زونگ ٹاور کے سامنے عمائدین اور یوتھ نے احتجاج کیا
اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے زونگ کمپنی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے باتیں ہمیشہ منقطع رہتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں شدید نقصان ہورہا ہے متعلقہ محکمہ اس کو ٹھیک کرے ابھی ہم نے علامتی احتجاج کیا ہے
اس سے ہمارا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں شاہراہِ کے ٹو پر احتجاج کیا جائے گا اور زونگ ٹاور کو ہی بند کر دیا جائے گا مظاہرین نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈی سی شگر اور حکومتی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔