غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،ڈاکٹر عبیدخان
گلگت (وطین نیوز)چیف ڈرگ انسپکٹر سیکرٹری کوالٹی کنٹرول ڈرگز گلگت بلتستان ڈاکٹر عبید خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام ضلعی ڈرگ انسپکٹروں نے اجلاس میں شرکت کیا اور ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں ہر ضلع سے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے مشکوک ادویات کے نمونے لینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف انسپکٹر عبید خان نے کہا کہ ناقص ادویات پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہونی چاہیے۔ غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
جعلی ادویات کی فروخت کے خلاف ڈرگ کورٹ میں مناسب مقدمات چلائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید ضلعی ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میڈیکل سٹورز کو چیک کریں اور ماہانہ رپورٹ پیش کریں اور گلگت بلتستان کے عوام کو معیاری ادویات فراہمی کرنے میں کوتاہی نہیں برتی جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈرگ، واٹراور فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری مکمل طور پر فعال ہے اور ایک ہفتے کے اندر ادویات کے نمونوں کا تجزیہ کیا جا رہا ہے اور اب مزید تیز کیا جاے گا۔میٹنگ میں چیف انسپکٹر ڈاکٹر عبید خان نے مزید کہا کہ وہ ہر ضلع میں ڈرگ انسپکٹر آفس کے قیام کے لیے سیکرٹری صحت سے رجوع کریں گے اور عنقریب تمام ضلعوں میں ڈرگ انسپکٹرز آفس کی قیام کے ساتھ عوام کو روزگار بھی ملے گی۔