اہم ترینحادثات اور امواتگلگت بلتستان

جگلوٹ ، کار سیلاب کی زد میں آکر بہہ گئی ، آئی ایس ایف رہنما معاز گلگتی جاں بحق

گلگت (وطین نیوز) پیدن داس جگلوٹ کے مقام پر کار حادثے کا شکار،آئی ایس ایف کے رہنما معاز گلگتی جاں بحق، دو افراد زخمی ہو گئے،

تفصیلات کے مطابق آئی ایس ایف رہنما اور ساتھیوں کی گاڑی پولیس چیک پوسٹ پیدن داس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے شاہراہ قراقرم پر آنیوالے سیلاب کی زد میں آکر بہہ گئی جس کے نتیجے میں معاز گلگتی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر دو ساتھی زخمی ہو گئے۔

مقامی رضا کاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ آئی ایس ایف رہنما کی نعش بھی نکال لی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button