اہم ترینگلگت بلتستان
وزیر اعلیٰ کا دورہ دیامر کے دوران دیئے گئے احکامات پر عملدرآمد شروع ہوچکا،فیض اللہ فراق
گلگت (وطین نیوز) ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے دورہ دیامر کے موقع پر عوامی شکایات کے ازالے کے لئے وزیر اعلی کے احکامات و ہدایات پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے،
دیامر کی عوام نے ای۔ٹی۔آئی پراجیکٹس کے حوالے سے شکایات کے انبار لگائے تھے جس پر وزیر اعلی نے احکامات جاری کئے تھے کہ ای۔ٹی۔آئی کے اعلی حکام دیامر کا تفصیلی دورہ کر کے تمام منصوبوں کا جائزہ لیں اور معائنہ بھی کریں جس پر ای۔ٹی۔آئی گلگت بلتستان کے کورڈینٹر خادم حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ داریل تانگیر اور دیامر کے دیگر علاقوں کے تفصیلی دورے کئے اور تمام منصوبوں کا جائزہ لیا جبکہ ایک تفصیلی رپورٹ وزیر اعلی گلگت بلتستان کو پیش کریں گے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے تمام احکامات اور ہدایات کو فالو کیا جا رہا ہے اور تب تک فالو کریں گے جب تک تمام منصوبوں پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں ہوتا۔