اہم ترینگلگت بلتستان

استور،کشونت اور پکورہ میں سیلاب سے متاثرہ سڑک کو ملبہ ہٹا کر ٹریفک کیلئے بحال

استور(رانا نیک عالم)ضلع استور کے علاقے کشونت اور پکورہ میں گزشتہ دنوں آنے والاسیلاب کی تباہ کاری کے بعد ضلعی انتظامیہ استور کی بحالی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں. ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق اپنی ٹیم کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں کی بذات خود نگرانی کررہے ہیں.

اس سلسلے میں ابتدائی طور پر سیلاب سے متاثرہ سڑک کو ملبہ ہٹا کر ایک ہی دن میں بحال کر دی جاچکی ہے. جس سے عام مسافروں سمیت سینکڑوں سیاح اپنی منزل کی جانب جاچکے ہیں. جبکہ سیلاب سے متاثرہ بحلی کی ٹرانسمیشن لائنز کو عارضی طور پر بحال کرکے بجلی کی سپلائی بحال کی جاچکی ہے.

جبکہ پینے کا صاف پانی کی فراہمی کو بھی ہنگامی طور پر عارضی پائپ لائنوں کے ذریعے بحال کردی جاچکی ہے. جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کے احکامات پر محکمہ صحت نے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے جہاں پر سیلاب متاثرین کا معائینہ کرکے مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں.

ڈپٹی کمشنر استور نے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک تمام متاثرین کو عارضی طور پر رہائش کے لیے خیمے,کمبل,کیچن سیٹ, روشنی کے لیے ٹارچ,چٹائیاں اور خوراک کا پیکچ فراہم کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button