اہم ترینگلگت بلتستان

ضلع استور جانوروں میں پراسرار وبائی مرض پھیلنے سے درجنوں گائے اور مویشی متاثر، انتظامیہ خاموش

استور(نمائندہ خصوصی) ضلع استور کے مختلف علاقوں میں جانوروں میں پراسرار وبائی مرض پھیلنے سے بہت بڑی تعداد میں گائیں اور بکریاں ہلاک اور درجنوں گائے اور مویشی متاثر ہونے کے باوجود محکمہ حیوانات کی عدم توجہی سے ضلع بھر کے لوگوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے۔ذر

ائع کے مطابق پر اسرار مرض نے اچانک شدت اختیار کر لی ہے اچانک جانور بیمار ہوتے ہیں اور چند گھنٹوں میں دم توڑ جاتا ہے اورایک ماہ کے دوران نوگام پکورہ گد? یونین اور ڈوئیاں یونین میں تقریبا چالیس کے قریب بکریاں یکے بعد دیگرے ہلاک ہو گیں ہیں اور محکمہ حیوانات کے کانوں پرجوں تک نہ رینگی عوام نے اپنے متعلقہ گورنمنٹ ویٹرنریزی اورانتظامیہ کو درجنوں بار آگاہ کیا مگراس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بعض بکریوں اور گائے کو ڈوئیاں یونین کے علاقہ مشکن اور گدئی یونین میں زبح کیا گیا تو ان کے گردے اور پھیپھڑے شدید مثاثر ہوئے تھے اور بیماری کا حملہ گردوں اور پھیپھڑوں پر ہوا ہے تا ہم ویٹرنری حکام کی لاپروائی اور مجرمانہ غفلت سے اتنا بڑا نقصان ہوا ہے۔ ذرائع نے مزید ایکشاف کیا ہے اس بیماری میں جانور پاگل ہوجاتے ہیں اور لوگوں کو سینگ مارتے ہیں اور بعد میں چوبیس گھنٹے کے اندر مرجاتے ہیں۔ اس کے علاو حالیہ زلزلے میں مواشی خانوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے اور سرد موسم میں جانوروں میں گل گھوٹو کے مرض پھیلنے کا بھی خطرہ بڑھ گیا ہے جس کی ویکسی نیشن کرائی جاتی تاہم انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہے۔عو

ام نے وزیر اعلیٰ گلگت اور اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے اور محکمہ حیوانات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ہنگامی بنیادوں پر ایمر جنسی کیمپ لگانے اور سرکاری ویٹرنریز کو فعال بنانے کر جانوروں کی ویکسینشن کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس مہلک بیماری کو بروقت کنٹرول کیا جاسکے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button