اہم ترینگلگت بلتستان

جشن آزاد پاکستان، یادگار شہداء سکردو میں پرچم کشائی کی گئی

سکردو (وطین نیوز)14 اگست جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں یادگار شہداء سکردو پر پرچم کشائی کی گئی جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کئے،

پرچم کشائی کی تقریب میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کے سپیشل کوآرڈینیٹر یاسر تابان، ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند، ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان، ایس ایس پی سکردو محمد اسحاق، ایڈیشنل کمشنر بلتستان، محکمہ تعلیم کے آفیسران و استاتذہ، بچوں اور دیگر محکموں کے سربراہاں نے شرکت کئے۔ انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کے چادر چڑھائے، اور شہداء کے درجات کی بلندی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا مانگی۔

اس کے بعد شرکاء نے ریلی کی شکل میں مین شاہراہ/ مین بازار سے گزرتے ہوئے بوائز ہائی سکول سکمیدان سکردو واک کیا گیا۔ جہاں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں طلباء نے تلاوت، نعت وغیرہ پیش کئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button