اہم ترینگلگت بلتستان

جامعہ قراقرم میں تعلیمی وتحقیق کو آگے بڑھانے کیلئے تعاون کرینگے، سپیکر جی بی اسمبلی

غذر(وطین نیوز)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس کے 20 طلباء میں چائناپاکستان فرینڈشپ ایمبیسیڈرل میرٹ کم نیڈ سکالرشپ تقسیم کردیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق سکالرشپ دینے کا مقصد تعلیم و تحقیق کومزید فروغ دیناہے۔ سکالرشپ کے چیک تقسیم کے حوالے سے غذر کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر ایڈوکیٹ نذیر احمدتھے۔ ان کے ہمراہ جامعہ قراقرم کے مین کیمپس و سب کیمپس کے زمہ دارآفیسران نے بھی شرکت کی۔جنہوں نے سکالرشپ کے اہل قرار پانے والے طلباء میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کیے۔سکالرشپ کے چیک تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سپیکر جی بی اسمبلی ایڈوکیٹ نذیر احمد نے سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کو علاقے کی بہتری اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے خطے میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے جامعہ قراقرم کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یقین دلایا کہ گلگت بلتستان حکومت جامعہ قراقرم اور اس کے ذیلی کیمپسز میں تعلیمی وتحقیق کو آگے بڑھانے میں مسلسل تعاون فراہم کرے گی۔اس سے قبل رجسٹرار کے آئی یو ڈاکٹر عبدالحمید لون نے معیاری تعلیم اور ہنر پر مبنی تعلیم سیکھنے کے ذریعے گلگت بلتستان کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے میں سے متعلق کے آئی یو کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہاکہ جامعہ قراقرم کے وائس چانسلر اور ان کی پوری ٹیم ضرورت مند اور ہونہار طلباء کے لیے اسکالرشپ کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کررہی ہے۔جس کا نتیجہ ہے کہ جامعہ سالانہ ہزاروں طلبا کو سکالرشپ فراہم کررہی ہے جوکہ جامعہ کی تعلیمی مساوات اور عمدگی کے لیے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے تعاون سے چائناپاکستان فرینڈشپ ایمبیسیڈرل میرٹ کم نیڈ اسکالرشپ پروگرام چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا ثبوت ہے۔تقریب سے سکالرشپ کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے بھی اظہار خیال کیااور طلباء کوسکالرشپ پروگرام کے فوائد سے بھرپور استفادہ کے لیے اپنی تعلیمی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے اورسکالرشپ پروگرام کے مقاصد کے حصول میں علمی فضیلت کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button