اہم ترینگلگت بلتستان

پارہ چناردہشتگردی میں قیمتی جانوں کا ضیاع خیبرپختونخواہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، حفیظ الرحمن

گلگت(وطین نیوز)سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خیبرپختونخواہ کے علاقے پارہ چنار اور دیگر علاقوں میں گروہ ورانہ اور دہشت گردی کے دیگر واقعات پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ خیبرپختونخواہ حکومت کی اولین زمہ داری ہے خیبرپختونخواہ کی حکومت اپنی اولین زمہ داری ادا کرنے کی بجائے ڈرامہ بازیوں میں مصروف عمل ہے اور تماشہ بین کا کردار ادا کررہی ہے

پارہ چنار کی صورتحال قیمتی جانوں کا ضیاع اور دیگر دہشت گردی کے واقعات خیبرپختونخواہ حکومت کیمنہ پر طمانچہ ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ہونے والے تمام دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور ان تمام واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی زمہ دار گنڈا پور کی حکومت اور ان کے نام نہاد اتحادی متحدہ مجلس عمل ہیں۔

پارہ چنار کے پورے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کی آپس کی لڑائی زمین کی ہے یا کسی بھی واقعات کے تناظر میں ہے آج مسلم دنیا پر اسرائیل کی یلغار کی صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ آپس کے تنازعات کو پس پشت ڈال کر مسلم دشمن دنیا کو ہم ایک ہیں کا واضح پیغام دیں۔امن کے مستقل قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔ اور سب ملکر خیبرپختونخواہ کی نااہل اور بے حس حکومت کو مجبور کریں کہ وہ اپنا اولین کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور دھشت گردوں کے خلاف اپنا واضح موقف اپنائے۔

جعلی بیانیوں کی بجائے عملی موقف اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جرائم میں شریک ایم ڈبلیو ایم ایک طرف خیبرپختونخواہ حکومت کا حصہ بن کر مزے لے رہی ہے اور دوسری طرف پارہ چنار واقعے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر احتجاج وفاقی حکومت کے خلاف کرکے سیاسی منافقت کی اعلی مثالیں قائم کررہی ہے ان میں اتنی اخلاقی جرات بھی نہیں کہ وہ خیبرپختونخواہ کے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے مزمت کرتے حکومت سے سیاسی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرتے اور دھشت گردوں کے خلاف نرم رویہ رکھنے پر باز پرس کرتے لیکن اقتدار کی سیاست نے سیاسی بصیرت پر پٹی باندھ کے رکھ دی ہے۔

اگر یہ واقعات کسی اور صوبے میں ہوتے تو صوبائی حکومتوں کو زمہ دار ٹہرا کر یہ اقتدار پرست زمین آسمان ایک کر دیتے آج اپنی حکومت میں یہ سب ہورہا ہے تو احتجاج اور بیان بازی وفاقی حکومت کے خلاف کرکے عوام کے سامنے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی آج خیبرپختونخواہ میں ایک نااہل جعلی بیانیوں والی بڑھکیں مار حکومت عوام پر مسلط ہے سیکیورٹی ادارے دھشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے صوبے کا وزیراعلی اور وزراء کے پاس ان شہداء کے جسد خاکی کو کاندھا دینے اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا اور لواحقین کے تعزیت کیلئے بھی وقت نہیں۔یہ حکومت کے نام پر شرمناک کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ان کے شرمناک کردار کو بے نقاب کرتی رہیگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button