اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان زوال کی جانب گامزن، رمضان کا پہلا عشرہ اندھیرے میں گزرا، اپوزیشن لیڈر

گلگت (وطین نیوز)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے اپنے بیان میں کہا ہے گلگت بلتستان مسلسل زوال کی جانب گامزن ہے۔ حکومتی عدم توجہی کے سبب رمضان المبارک کا عشرہ رحمت اندھیرے میں گزر گیا۔ ڈی جی سیٹس چلانے کے باوجود بجلی بحران کم نہ ہونا بدانتظامی کا بین ثبوت ہے۔

افطاری اور سحری کے وقت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ روزہ دار ذہنی اذیت سے دوچار نہ ہو۔ بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث روزہ داروں کو مشکلات درپیش ہیں، ذمہ داران توجہ کریں۔ لوڈشیڈنگ اور انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کے باعث آئی ٹی سے مربوط نوجوانان ذہنی اذئیت میں مبتلا ہیں۔ آئی ٹی گلگت بلتستان کے جوانوں کی تعلیم اور روزگار کا وسیلہ بن سکتا ہے لیکن انٹرنیٹ بھی دانستہ طور پر محدود رکھا ہوا ہے۔

نجی اداروں کی فائبر کیبل داسو تک ہی لیکن گلگت بلتستان میں این او سی نہیں دی جا رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام پر شک کی نگاہ ترک کریں اور انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ صوبائی حکومت وفاق کے پاس جی بی مقدمہ صحیح انداز میں لڑیں۔ یو ایس ایف میں گلگت بلتستان کو محروم رکھنا اس خطے کے ساتھ ناانصافی ہے۔ گلگت بلتستان کو یو ایس ایف میں حصہ دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button