اہم ترینگلگت بلتستان

انڈومنٹ فنڈ، محکمہ اطلاعات نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تفصیلات حاصل کر لیں

گلگت (وطین نیوز)محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت کی جانب سے عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے انڈومنٹ فنڈ کی منظوری کے تاریخ ساز فیصلے کے بعد عامل صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کرنے کیلئے اخباری صنعت سے وابستہ عامل صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کی تفصیل متعلقہ اخبارات سے حاصل کرلی ہے اور انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کے حوالے سے قانونی مسودے کو حتمی شکل دینے اور اہلیت کا معیار طے کرنے کیلئے بھی پیشرفت تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات کو صحافیوں کی جانب سے ایکریڈیشن کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور تمام اخبارات کی جانب سے فراہم کردہ ملازمین کی تفصیلات بھی یونین آف جرنلسٹس، پریس کلبوں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ وہ عامل صحافیوں کی تصدیق کیلئے سکروٹنی کے عمل میں تعاون فراہم کریں اور سرکاری ملازمین سمیت غیر متعلقہ افراد کی صحافتی اداروں میں موجودگی کے حوالے سے درست معلومات محکمہ اطلاعات کو بہم پہنچائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button