اہم ترینگلگت بلتستان

پاکستان کی سالمیت اور ترقی کیلئے جی بی کے عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، وزیر اعلیٰ

گلگت (وطین نیوز)گلگت بلتستان میں 77واں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پاک چین سرحد پر واقع بلند ترین مقام خنجراب میں پرچم کشائی کہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خلیل (ستارہ جرات) پاکستان کے بلند ترین مقام پرپرچم کشائی کی۔

اس موقع پر سابق گورنر میر غضنفر علی خان، سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ، صوبائی وزیر سماجی بہبود و حقوق نسواں دلشاد بانو، ممبران اسمبلی امجد ایڈوکیٹ، کرنل (ر) عبیداللہ بیگ، معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ، معاون خصوصی منرلز اینڈ مائینز مولانا سرور شاہ اور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سمیت کثیر سیاسی، سماجی شخصیات اور اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خنجراب میں پرچم کشائی کی تقریب دیکھنے کے لئے ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

خنجراب میں پرچم کشائی کی پہلی تاریخی تقریب میں سکول کے بچوں نے قومی نغمے پیش کیے اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اس تاریخی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کی نظریاتی اور قدرتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور ملک کی سالمیت اور ترقی کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

گلگت بلتستان کے بلند ترین مقام خنجراب میں قومی پرچم کی تنصیب اور پہلی بار پرچم کشائی اس خطے کے عوام کی پاکستان سے محبت کا مظہر ہے۔ خنجراب میں پاکستان اور چین کی سرحد واقع ہے اور یہاں سے پاک چین اقتصادی راہداری کا آغاز بھی ہوتا ہے اور مستقبل میں ملک کی معاشی ترقی کیلئے خنجراب کی اہم اہمیت ہے۔ گلگت بلتستان اور پاکستان کا رشتہ لافانی ہے اور اس خطے کے عوام نے مملکت خداداد پاکستان کیساتھ الحاق کیلئے ڈوگروں سے آزادی حاصل کی

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button