تاجروں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں، کلثوم مہدی
گلگت(وطین نیوز)صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ سوست میں گزشتہ کئی دنوں سے مقامی تاجر اپنے حق کے لئے احتجاج کررہے ہیں اور ائیرپورٹ متاثرین دھرنے پر بیٹھے ہیں مگر حکومت اور ذمہ دار ادارے ٹس سے مس نہیں ہیں جو کہ حکومت کی بے حسی اور بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہے اور ایسے میں شدید گرمی میں عوام لوڈ شیڈنگ کے اذیت ناک دور سے بھی گزرر ہے ہیں
اس صورتحال میں عوامی مسائل کے حل کے بجائے صوبائی کی خاموشی نہ صرف تشویش ناک ہے بلکہ حکومتی خاموشی عوامی غیض و غذب کو دعوت دینے کی مترادف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور صوبائی ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ امسال کے سیزن میں تاجر دیوالہ ہوگئے اور عدلتی حکم کے باوجود کسٹم حکام تاجروں کے مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں جوکہ توہین عدالت کے زمرے میں اٹا ہے
گلگت بلتستان کے تاجروں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں ہوگا اور حکومت فوری طور پر تاجروں کے مسائل حل کریں دوسری طرف ائیرپورٹ متاثرین بھی اپنے حق کے لئے سڑکوں پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں 75 سالوں سے ایئرپورٹ متاثرین کے معاوضے ادا نہ کرنا سنگین ذیادتی ہے حکومت عوامی ایشوز کا احساس کریں اور تماشائی کا کردار ادا کرنے والے عوامی جذبات سے کھیلیں
انہوں نے مذید کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے اور عوامی اہشوز کے حل پر یقین رکھتی ہے اور عوامی ایشوز کو ایوان اقتدار تک پہنچا کر ذمہ داروں کو باور کرانا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں حکومت جہاں کہی پر بھی اپنی غفلت کا مظاہرہ کریگی پیپلزپارٹی عوامی حق کے لئے میدان عمل میں ہوگی اور عوامی مطالبات کے حل تک پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ ہر فورم پر کھڑی ہے
انہوں نے مذید کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر لوڈ شیڈنگ سے عوام نجات دلانے کے لئے ہینزل پاور پراجیکٹ اور نلتر 16میگاواٹ پاور پراجیکٹ پر کام شروع کیا جائے اور مقررہ وقت میں ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے کام تیز کیا جائے۔