شگر ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آتشزدگی سے متاثرہ خاندان کےلئے ریلیف پہنچا دیا گیا
شگر ( وطین نیوز ) چئیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ/ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی کی جانب سے گزشتہ دنوں آتشزدگی سے متاثرہ خاندان کے لئے ریلیف سامان پہنچا دیا گیا جس میں کھانے پینے کے اشیاء، کمبل اور کچن سیٹ، سکول میں جانے والے بچوں کی وردی بستے وغیرہ کے علاوہ دیگر ضروری چیزیں شامل تھے
اس موقع پر ڈی سی شگر نے کہا کہ یہ چیزیں ان کے نقصان کے مقابلے میں بہت کم ہے یقیناً ان کے تمام ضروریات پورا نہیں کر سکتے مگر مشکل کی اس گھڑی میں ان کی کسی حد تک بحالی میں مدد ضرور ملے گی یہ چیزیں ان کی ابتدائی بحالی کے لئے ہے تاہم تمام نقصانات کی فہرست کے ساتھ تفصیلی رپورٹ حکام بالا کو بھیج دی جائے گی
امید ہے محکمے کی پالیسی کے مطابق ان کی مالی مدد ضرور ہو جائے گی حکومتی امداد کے ساتھ چند مخیر حضرات نے بھی ان کے لئے راشن فراہم کیا اس موقع پر متاثرہ خاندان کے رشتہ داروں نے چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ شگر اور نخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا