کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں WWFکے تعاون سے کانفرنس کا انعقاد
ہنزہ (وطین نیوز)قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی اشتراک سے ایک روزہ کانفرنس ویمن ٹورازم انٹرپرینیورشپ اور گلگت بلتستان میں پائیدار ترقی کے عنوان سے منعقد کیا۔
اس کانفرنس میں وائس چانسلر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی عطا اللہ شاہ، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ،سابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی رانی عتیقہ، ڈپٹی کمشنر ہنزہ مہرین فہیم عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ محمد طلحہ اسد خان کے علاوہ ٹورسٹ پولیس کے اہل کار مقامی کاروبار سے منسلک خواتین اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
اس موقعے پر بات کرتے ہوئے مقررین نے سیاحت سے منسلک کاروبار میں خواتین کو درپیش مسائل اور علاقے میں خواتین کی پائیدار ترقی کے حوالے سے تجاویز پیش کی۔مقررین نے قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کی جانب سے ٹوریزم اور ہوسپیٹیلٹی منجیمنٹ کے پروگرام کی تعریف کی جس کی وجہ سے کئی طلبا و طالبات کو بین الاقوامی اور ملکی سطح پر سیاحت کے شعبے میں روزگار کے مواقعے مل چکے ہیں