نیٹکو کی گلگت شہر میں سروسز کی فراہمی احسن اقدام،شہریوں کو آسانی ہوگی، سید مہدی شاہ
گلگت(وطین نیوز)گورنرگلگت بلتستان نے گلگت کے شہریوں بالخصوص خواتین کے لئیے نیٹکو کی جانب سے محفوظ ٹرانسپورٹ NATCO Lines کو سراہا ہے۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا ھے کہ ایم ڈی نیٹکو تخلیقی صلاحیتوں کے حامل اور محنتی افسر ہیں جو ہمہ وقت عوامی مسائل کو حل کرنے میں مشغول رہتے ہیں۔
گلگت میں شہری ٹرانسپورٹ کی کامیابی کے ساتھ ہی ہدایات جاری کرتا ہوں کہ لوکل ٹرانسپورٹ کے نظام کوا سکردو شہر میں بھی متعارف کرائیں، تاکہ ا سکردو شہر کی عوام کو اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو سرانجام دینے میں آسانی ہو۔
دوسری جانب گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے آغاخان میڈیکل سنٹر گلگت کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر شیر حافظ نے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر شیر حافظ نے گورنر کو ہسپتال کے موجودہ حالات اور ترقیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شیر حافظ نے بتایا کہ ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کے مطابق نومولود بچوں کے پیدا ہونے کے بعد بچوں کے ای این ٹی (ENT) متعلقہ بیماریوں اور گونگے بہرے ہونے کے مسائل کی تشخیص کے لئے ایک جدید مشین نصب کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشین بروقت تشخیص اور علاج کا مثر ذریعہ بنے گی۔ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر شیر حافظ نے گورنر گلگت بلتستان کو آغاخان میڈیکل سنٹر کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور نئے ایڈوانس مشینوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دی۔
گورنر نے ہسپتال کی ترقی اور بہتری کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور آغاخان ہیلتھ سروسز کے گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے کی تعمیر و ترقی میں بہترین کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔