اہم ترینگلگت بلتستان

ہنزہ، حسین آباد، مایون اور خانہ آباد کی خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم

گلگت(وطین نیوز)صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے ہنزہ حسین آباد،مایون،اور خانہ آباد میں گھریلو خواتین کو سلائی کڑھائی سینٹرز کے لئے سلائی مشینیں پیکو مشینیں اور دیگر ضروری سامان فراہم کردیا جبکہ حسین آباد گاوں کے خواتین کے لئے مختلف اعلی اقسام کی مرغیاں خوشحالی منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی کا افتتاح بھی کردیا

اس حوالے سے حسین آباد ہنزہ میں منعقدہ تقریب میں اہلیان حسین آباد، مایون اور خانہ آباد سے خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے کہا کہ الحمداللہ الیکشن کے دوران خواتین سے کئے گئے وعدے پورا کرنے میں کامیاب ہوئی مجھے خوشی ہے کہ ضلع ہنزہ کی خواتین شماجی شعبوں سے لیکر گھریلو کام کاج اور معاشی طور پر خود کو مستحکم کرنے کے لئے دن رات محنت کررہی ہیں

اس لئے میں نے اپنی سالانہ اے ڈی پی میں جہاں علاقے کی تعمیروترقی کے منصوبے شامل کئے ہیں وہی پر خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے بھی اس طرح کے منصوبے رکھے ہیں خواتین کو معاشرے میں معاشی طور پر مستحکم کرنے اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر سطح پر کوشش کررہی ہے

صوبائی وزیر ترقی ونسواں دلشاد بانو نے کہا کہ مرغبانی سے خواتین کی معاشی و سماجی حالت میں بہتری آئے گی اور کے علاوہ ڈیری فارمنگ کے سیکٹر میں بھی اصلاحات قائم کرتے ہوئے ضلع ہنزہ میں ڈیری فارمنگ کے تحت اعلی قسم کی گائیں بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ دودھ مقامی سطح پر پیداوار کو بڑھا جاسکے اس حوالے سے مقامی کمیونٹی کے ساتھ ملکر ڈیری فارمنگ کے منصوبے پر بھی کام کیا جائیگا

صوبائی وزیر اہلیان حسین آباد کی طرف سے علاقے میں پانی کے حوالے سے درپیش مسائل اور مشکلات کے حل بارے میں ڈیمانڈ پر صوبائی وزیر نے کہا کہ حسین آباد گاوں کے مرکزی واٹر چینل کی مرمت اور اس کی از سرنو تعمیر کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس حوالے سے علاقہ عمائدین کی درخواست پر وزیراعلی سے بات چیت کرکے حسین آباد گاوں کے مرکزی واٹرچینل کو ازسرنو تعمیرکرکے علاقے میں پانی کے بحران پر قابو پایا جائیگا

اس موقع پر اہلیان علاقہ اور نمبردار حسین آباد اور فلاحی کمیٹی حسین آباد کے ذمہ داروں نے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لئے منصوبے دینے پر صوبائی وزیر دلشاد بانو کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ صوبائی علاقے کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے اہلیان علاقہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اہلیان علاقہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button