اہم ترینگلگت بلتستان

محکمہ خوراک نے ڈیجیٹل ایپ کا افتتاح کر دیا،جدید خطوط پر استوار کرینگے،وزیر خوراک

گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان صوبائی حکومت نے سبسڈائز گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ خوراک کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اصلاحات کا آغاز کر دیا اور حوالے سے محکمہ خوراک نے شہریوں کی افرادی قوت کے تعین کے لئے ڈیجیٹل ایپ کے زریعے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کردیا

اس حوالے ڈیجیٹل ایپ کی افتتاحی تقریب محکمہ خوراک کے زیر انتظام منعقد ہوئی جس میں سینئر صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد،سیکریٹری خوراک صفدر خان،سیکریٹری اطلاعات میر وقار،سیکریٹری سوشل ویلفئیر فدا حسین سمیت محکمہ خوراک کے آفیسران اور آٹا ڈیلرز اور شہری بھی شریک تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام کو سبسڈائز آٹے کی شفاف ترسیل کو عمل کو یقینی بنانے کے لئے نظام کو جدید خطوط پر اسطوار کرنا ناگزیر تھا

سبسڈائز آٹے کو شفاف ترسیل کے زریعے عام شہریوں تک باآسانی پہنچانے کے لئے ڈیجٹلائز نظام کے تحت شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل آج سے گلگت بلتستان میں شروع کردیا گیا ہے اور شہری محکمہ خوراک کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ضروری دستاویزات کے زریعے اپنا رجسٹریشن کرائیں تاکہ محکمہ خوراک کی طرف سے شہریوں کے لئے ڈہجیٹل راشن کارڈ سروس کا اجراء کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی راشن کارڈ کے زریعے شہری تعین کردہ مقدار میں گندم حصول کرتے تھے اور کسی قسم کا بھی کوئی دشواری کا سامنا نہیں ہورہا تھا

ڈیجیٹل راشن کارڈ کے اجراء سے پتہ لگے کہ کس کا گندم کا کوٹہ کہاں پر ہے کون کہاں سے آٹا حصول کررہا ہے اس کی پوری تفصیل واضح ہونے پر نظام شفایت کی طرف بڑھے گا اور ہر شخص ایک ہی جگہ سے اپنا حق حصول کریگا اس لئے صوبائی حکومت نے ڈیجیٹل نظام کے تحت خصوصی ایپ تیار کیا ہے جس میں آئی ٹی کے ماہرین سے مدد لی گء ہے اور محکمہ خوراک کی خصوصی ٹیم کو بھی تربیت کے عمل سے گزارا گیا ہے اور ڈیلرز کو بھی ڈیجیٹل نظام کے حوالے سے شعور و آگاہی دیکر تیار کیا گیا اور آئندہ ڈیرھ سے دو ماہ کے دوران گلگت بلتستان بھر میں شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگا اور جلد ڈیجیٹل راشن کارڈ کا اجراء ہوگا

جس سے شہریوں کو ان کا اصل حق بھی ملے گا اور آٹے کی ترسیل میں اگر کمی کوتاہی ہورہی ہے تو اس میں بھی بہتری آئیگی انہوں نے کہا کہ شہریوں کو شفاف طریقے سے سبسڈائز گندم حصول کرنا ہے تو رجسٹریشن کرانا ہوگا اور اس رجسٹریشن کے عمل میں دستاویزات کی کمی کوتاہی کو بروقت دور کرنے اور شہریوں کی آسانی کے لئے نادرہ کی?ٹیمیں بھی ب فارم بنانے کے لئے علاقوں میں سروسز مہیا کریں گے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خوراک صفدر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم کا ایشو نہایت پیچیدہ ہے ہمیں ہر جگہ سے شکایات موصول ہورہی تھی اور ان شکایات کے تدارک کے لئے ٹیکنالوجی کی مدد لینا بھی ناگزیر تھا تاکہ گندم کی شفاف ترسیل کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے اور رعایتی گندم حقدار تک پہنچ سکے انہوں کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اس ڈیجیٹلائزیشن کے نظام کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ کوئی بھی عام شہری سبسڈائز گندم کے اپنے حق سے محروم نہ رہ سکے تاکہ انکا پورا حق انکو مل سکے اس سلسلے میں پالیسی سازوں کی محنت سے اور آئی ٹی ڈیپارمنٹ کے ذمہ داریوں کے تعاون سے ایپ کا افتتاح بھی ہوچکا ہے اور سٹاف کو تربیت بھی دی جاچکی ہے اور رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے

تقریب کے موقع پر سینئر صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد نے ڈیجیٹلائز نظام کا افتتاح کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button