Uncategorizedاہم ترینگلگت بلتستان

آئی ایس او گلگت ڈویژن کے پری بورڈ امتحانی نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں

گلگت (وطین نیوز) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام پری بورڈ کے امتحانات کے نتائج کے اعلان کر دیا گیا۔ طالبات بازی لے گئیں۔ جماعت نہم و دہم میں پہلی تینوں پوزیشن طالبات کے نام،امتحانات میں کلاس 9thمیں پہلی پوزیشن عدیلہ بتول،دوسری پوزیشن سیدہ نزہت اور تیسری پوزیشن دعا زہراء نے حاصل کی جب کہ کلاس 10thمیں پہلی پوزیشن فضہ خاتون،دوسری پوزیشن عائزہ علی خان اور تیسری پوزیشن عمارہ یوسف نے حاصل کی۔

آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن اور باڈی آف لیٹریسی ڈولپمنٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طر ح اس سال بھی امتحان سے پہلے امتحان کا انعقاد کیا گیا جس میں 1000سے زائد طلباء نے شرکت کی اور تقریب تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقادگورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گھڑی باغ گلگت میں کیا گیا۔

تقریب نتائج کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہما ن خصوصی منسٹر ایجوکیشن غلام شہزاد آغانے آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام ہونے والے پری بورڈ امتحان کے 24سالہ کامیاب کارکردگی پرمبارک باد کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیگر تنظیموں کی نسبت تعلیمی میدا ن میں آئی ایس او پاکستان بہتر کام کررہی ہے اور پری بورڈ اسکا منہ بولتا ثبوت ہے۔آئی ایس او تعلیم و تربیت کے میدان میں نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔آئی ایس او نے تمام تر تعصبات سے بلاتر ہو کر تعلیم کے میدان میں خدمات قابل تحسین ہیں۔

پروگرام سے سیکرٹری سوشل ویل فئیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے زمانے میں والدین کے لیے چاہیے کہ وہ اپنے اولاد کے تربیت میں خصوصی توجہ دے۔تمام والدین بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے لیے آئی ایس او جیسی تنظیم سے استعفادہ حاصل کریں۔

پروگرام سے آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر برادرعما رحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے زمانے میں دنیا میں اپنا مقام بنانے کے لیے اور اقوام عالم میں ملک عزیز پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے نوجوانو ن ہی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ہمارے جوان علم کے نور سے اپنے آپ کو منور کرینگے۔آج ہم اس دور میں ہیں جہاں تعلیم ہی کے ذریعے سے ملک و دین کی خدمت کر سکتے ہیں۔

پروگرام سے چیئرمین بولڈ سرتاج علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے زیلی ادارہ بولڈ کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور پری بورڈ کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔پروگرام کے اخر میں ایجوکیشن سیکریٹری آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن برادرفراز علی نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ سے پاکستان کی سرزمین پر نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کو اپنا اولین ہدف سمجھا ہے اور اسی ہدف کی تکمیل کے لیے آج بھی کوشاں ہیں۔ہمارا ہدف ہے تعلیم یافتہ گلگت بلتستان بنائے۔ہر گزرتے سال کے ساتھ پری بورڈ کے معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button