اہم ترینگلگت بلتستان
حاجی گلبر کا وزیر اعلیٰ سندھ کو مراسلہ، سکردو کے مغوی کی بازیابی کا مطالبہ
گلگت (وطین نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو کے مغوی شہری شاکر حسین کی جلد بازیابی کیلئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے۔
جس میں وزیر اعلی نے کیا ہے کہ سید شاکر حسین کو 26 جولائی 2024 کو ملتان سے اغوا کر کے گھوٹکی سندھ میں رکھا گیا ہے اغواکار اہل خانہ سے بھاری تاوان کا تقاضا کر رہے ہیں۔
بحیثیت وزیر اعلی سندھ آپ سے گزارش ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معصوم شہری کی بازیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔