اہم ترینگلگت بلتستان

جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ، سکردو انچن نے سکردو مقپون کو 11گول سے شکست دیدی

سکردو (وطین نیوز)ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ پولو ایسوسی ایشن کے تعاون سے شاہی پولو گراؤنڈ سکردو میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل سکردو انچن اور سکردو مقپون کے مابین کھیلا گیا۔

جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عامر تحسین، راجہ سکردو راجہ جعفر علی خان، راجہ شگر راجہ معظم علی خان، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی عشرت فاطمہ کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ شائقین پولو کے کثیر تعداد پولو گراؤنڈ میں موجود تھے،

فائنل میچ میں سکردو انچن نے سکردو مقپون کو باآسانی بارہ کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی اور جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2024 کا سہرا سکردو انچن نے اپنے نام کر لیا۔ پولو میچ کے ہاف ٹائم پر ڈسٹرکٹ پولیس اور ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی کے مابین رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔

ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس کو دو کے مقابلے صفر سیٹ ہرا دیا۔ یوں رسہ کشی کے فاتح کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سکردو و دیگر مہمانان اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور فاتح اور رنر ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی دیئے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button