اہم ترینگلگت بلتستان

جے یو آئی تحصیل چلاس کے امیر اور جنرل سیکریٹری کا انتخاب عمل میں لایا گیا

چلاس (وطین نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع دیامر کا ایک اہم انتخابی اجلاس رائل سٹی ہوٹل چلاس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ضلعی ناظم انتخاب حاجی شیر اعظم نے کیا جبکہ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے ناظم انتخاب کے معاون بشیر احمد قریشی مہمان خصوصی تھے۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز مفتی عتیق اللہ کے تلاوت کلام پاک سے کیا۔

اجلاس کا ایجنڈا تحصیل چلاس کے امیر اور جنرل سیکرٹری کے انتخاب کے حوالے سے تھا۔اجلاس میں بشیر احمد قریشی، ضلعی ناظم انتخاب حاجی شیر اعظم، ضلعی امیر مفتی عبد الرحمان، مولانا عبد الطیف، ضیاء الرحمن، مفتی شاہ خالد، مفتی عتیق اللہ، مولانا افضل نیازی، ابوزر، مولانا رشید، آمین اللہ، رحمت عالم، محمد طیب قریشی، مولانا نور اللہ ہمدرد و دیگر نے شرکت کی۔

صوبائی ناظم انتخابات کے معاون بشیر احمد قریشی نے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس تحصیل چلاس کے جماعتی الیکشن کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ضلع دیامر کے معاونین نے تمام تحصیلوں کے یونین کونسلز کے امیر اور جنرل سیکرٹریز کا انتخاب کر لیا ہے۔ تحصیل چلاس کے یونین کونسلز کی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کھنر گوچی کے امیر محمود عالم جبکہ آمین اللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں۔یونین کونسل گومس کھنر سے دلفراز امیر اور رحمت عالم جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔یونین کونسل ہیچی کھنر کے امیر راہ محمد جبکہ جنرل سیکرٹری جمشید عالم مقرر ہوئے ہیں۔

یونین کونسل ہڈور بٹ بٹوگاہ سے امیر محمد عارف جبکہ جنرل سیکرٹری منیب الرحمن منتخب ہوئے ہیں۔یونین کونسل گچر بٹوگاہ سے شہادت اللہ امیر اور مسعود احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں۔یونین کونسل مشی بٹوگاہ سے اخلاق احمد امیر اور ساجد اللہ جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے ہیں۔یونین کونسل سری تھور سے مولانا فدا اللہ امیر اور فیاض احمد کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔

جبکہ یونین کونسل داس تھور سے مولانا رشید احمد امیر اور شیر خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں۔بشیر احمد قریشی نے کہا کہ یونین کونسلز کے امراء اور جنرل سیکریٹریز کے انتخاب کے بعد آج کے اجلاس میں تحصل چلاس کے امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا جائے گا جس کا طریقہ یہ ہے کہ تحصل کے کسی ناظم عمومی کے رکن کو امارت کے لئے اپنے امیدوار کا نام پیش کرنا ہے اور پھر اس نام کی تائید ایک اور رکن کرئے گا یوں وہ شخص امیدوار کہلائے گا اور اس کے مقابلے میں دوسرا تیسرا نام پیش کرنے کا حق دیگر عمومی ارکان کو حاصل ہے یہی سلسلہ جنرل سیکرٹری کے حوالے سے ہوگا۔اجلاس میں امیدوار پیش کرنے کے لئے ہاؤس کو اوپن کیا گیا اور باقاعدہ الیکشن پراسس کا آغاز کیا گیا

بشیر احمد قریشی نے امیر اور جنرل سیکرٹری کے لئے اجلاس سے نام طلب کئے۔اجلاس میں امیر جے یو آئی دیامر مفتی عبد الرحمان نے مفتی شاہ خالد کا نام تحصیل چلاس کے امارت کے لئے پیش کیا جس کی تائید مولانا نصراللہ ہمدرد نے کیا۔اجلاس میں مقابلے میں کوئی اور نام پیش نہ ہونے کی صورت میں بشیر احمد قریشی نے مفتی شاہ خالد کو بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا اسی طرح جنرل سیکرٹری کے لئے محمد طیب قریشی نے مفتی عتیق اللہ کا نام تجویز کیا جس کی تائید مولانا افضل نیازی نے کیا اور متبادل نام پیش نہ ہونے کی وجہ سے مفتی عتیق اللہ صاحب بھی بلا مقابلہ تحصیل چلاس کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اجلاس میں بلا مقابلہ امیر اور جنرل سیکرٹری کے انتخاب پر پورے ہاؤس نے نو منتخب امیر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد پیش کیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر ہڈر نالے کے یونین کونسلز کے امراء اور جنرل سیکرٹریز کے انتخاب کے لئے مولانا افضل نیازی اور مولانا عطاء اللہ کو زمہ داری سونپ دی کہ وہ فوری طور پر اپنے یونین کونسلز کے زمہ داروں کا انتخاب کر کے ضلعی ناظم انتخابات کو رپورٹ پیش کریں۔اجلاس کے آخر میں ضلعی ناظم انتخاب حاجی شیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے ہدایات دی کہ نومنتخب زمہ داران باہمی مشاورت سے 15 دنوں کے اندر اپنی مجلس عاملہ کی باڈیاں مکمل کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تینوں تحصیلوں کے معاون آج شام تک اضلاع کے مجلس عمومی کے ارکان کی لسٹ مکمل کر کے جمع کروا دیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی ناظم انتخاب کے طے شدہ شیڈول کے مطابق 3 ستمبر بروز منگل بووقت دس بجے گول مسجد چلاس میں ضلع دیامر کے امیر اور جنرل سیکرٹری کے لئے الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ضلعی ناظم عمومی کے ارکان کے علاؤہ غیر مطلقہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی اور اس پراسس کی صدارت صوبائی ناظم انتخاب حاجی رحمت خالق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وزکوٰۃ اینڈ عشر کرینگے لہذا تمام عمومی کے ارکان وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی شرکت لازمی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button