گلگت، انتظامیہ کے چھاپے، نصف درجن دکانیں سیل، تاجروں پر جرمانے
گلگت (وطین نیوز)ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم کا میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے مارکیٹوں میں چھاپے، تجاوزات، غیر قانونی سائن بورڈ، پینا فلیکسز، اشتہاری مواد کو ہٹادئے گئے، جبکہ سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد نہ کرنے اور زائدد منافع خوری پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت جرمانے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایڈ منسٹریٹر کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹس، فوڈ انسپکٹر اور میونسپل فورس کے جوانوں پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے شہر کے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں کریک ڈاون کرکے موقع پر متعدد تاجروں پر جرمانے، نصف درجن کے قریب دکانیں سیل اور درجنوں تاجروں کو نوٹسز جاری کردئے، شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،
خود ساختہ مہنگائی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،، عوام کو اشیائے خوردنوش سرکاری نرخناموں خرید و فرخت نہ کرنے پر سخت قانونی کاروائیاں جاری رہیں گی، کسی بھی دکاندار کو خود ساختہ مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں مہنگائی کے خلاف عوام اپنی شکایات واٹس ایپ نمبر 03555555478 پر درج کرواسکتے ہیں، تاکہ فوری طور پر کاروائی کی جاسکے۔ ایڈ منسٹریٹر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گرانفروشوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کامیابی سے جاری ہے۔
بعد ازاں ترجمان شہر ی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کی نشاندہی کریں، جہاں جہاں سے شکایات آرہی ہیں مجسٹریٹس کی سپردگی میں کریک ڈاون جاری ہے سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے دکانداروں کی سز اجیل ہوگی۔ فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے عوام الناس سے گزارش کی کہ وہ خود ساختہ مہنگائی، تجاوزات اور غیر زائد منافع خوری پر الفا کنٹرولسے رابطہ کریں، نشاندہی کریں، اسسٹنٹ کمشنر کے قیادت میں عوامی خدمت کا سفر کامیابی سے جاری ہے